Loading...

Hostel Owner Details

  • Home
  • Hostel Owner Details
Team Member Image

Gulab Daya Ram

1 Hostels

گلاب پرمار کراچی یونیورسٹی کرمنالوجی شعبے کا طالب علم ہوں تھرپارکر سندھ سے تعلق رکھتا ہوں میں جب یونیورسٹی پڑھنے کے لیے کراچی آیا تھا تو کئی مسائل کو سامنا کرنا پڑا ہر مہینے جگہ بدلنی پڑتی تھی میرا کوئی دوست نہیں تھا، یونیورسٹی میں بہت اکیلا ہوتا تھا کلاس میں بیٹھ بیٹھ کر واپس چلا آتا تھا ذہن میں بس ایک ہی بات تھی کہ میں ایک ریگستان کا عام سا بندہ ہوں جو مزدوری کر کے کھیتوں میں کام کر کے پڑھا ہوں لیکن یہاں تو بڑے بڑے خانگی اداروں سے پڑھے ہوئے طلبہ روز نئی نئی گاڑیوں میں آتے ہیں ان کے آگے میں کیا بول پاؤں گا اور یہ مجھے سننا پسند کریں گے بھی یا نہیں؟ بس اسی سوچ میں رہتا تھا رہائش کے حوالے سے بہت مسائل ہوتے تھے کئی بار ایسا ہوا کہ جگہ لینے کے لیے مختلف دروازوں کو دستک دیتا تھا تو یہ سن کر واپس لوٹنا پڑتا تھا کہ ہم بیچلر کو جگہ نہیں دیتے. اسی لیے مینے سوچا کہ میں واپس نہیں جاؤں گا ان مسائل کا سامنا کروں گا اگر میں واپس چلا گیا تو کئی نوجوانوں کی امیدیں ٹوٹ جائیں گی اور وہ آگے نہیں آ پائیں گے مایوس ہو جائیں گے، جس مسائل کا مینے سامنا کیا آنے والے نوجوانوں کو ایسے مسائل نہ آئیں اس لیے تھوڑا ہی صحیح پر میں اپنے حصے کا کام کر چلوں میں نے لوگوں کو انگیج کرنا سیکھا لوگوں سے اپنے مسائل شیئر کرنے کا ہنر سیکھا مختلف لوگوں سے ملا اور سوچا کہ کیوں نہ ایسا کچھ کیا جائے کہ میں اپنے علاقے کے نوجوانوں کو آگے کراچی کے اداروں میں لا سکوں پھر میں نے سب سے پہلے ان کی رہائش کے لئے ''تھر بوائز سٹوڈنٹس ہاسٹل'' کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا اس لیے کہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچے کہ تھر کے نام سے کراچی میں ہاسٹل ہے پانچ سال سے ہاسٹل چل رہی ہے جس میں پوری سندھ کے مختلف علاقوں سے طلبہ آتے ہیں رہتے ہیں ہاسٹل میں کوئی طبقاتی نظام نہیں ہے ہر مذہب ہر علاقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ جو ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں ایک ساتھ کھاتے پیتے ہیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں ہاسٹل میں ایک لائبریری بھی ہے، طلبہ کے لیے کئی موٹیویشنل، ادبی اور تربیتی پروگرام کیے جاتے ہیں مینے جن مسائل کا سامنا کیا تو اس کے حل کے لیے اپنے آپ کو لگا دیا آج تک کئی پریشانیاں آئی ہیں کووڈ کی وجہ سے مسلسل دو سال سے ہاسٹل بڑی مشکل سے چل رہی ہے ہزاروں خیال آتے ہیں جب مختلف مسائل ایک ساتھ دماغ کو گھما دیتے ہیں تب میں وہ وقت یاد کرتا ہوں جب میں نے اسٹارٹ اپ لیا تھا میں سوچتا ہوں کہ میں نے یہ کام کیوں کیا کون سی ضرورت تھی؟ کیا میں ان چھوٹی موٹی مسائل سے ڈر کر چھوڑ دوں گا؟ جی نہیں! میں ہار کر پیچھے بیٹھنے سے بہتر اس کے حل کو اہمیت دیتا ہوں آگے میرا خواب ہے کہ میں اس بوائز ہاسٹل کو بڑھا کر گرلس کے لیے بھی ہاسٹل بناؤں تا کہ میری بہنیں بھی آگے آئیں اور پڑھ سکیں مجھے امید ہے کہ یہ کام بھی ایک دن ضرور ہوگا اس کے علاوہ بھی میں کئی سماجی سیاسی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں کئی اداروں سے ٹریننگس لے چکا ہوں میں گوگل لوکل گائیڈس بھی ہوں مجھے گوگل نے سالانہ کانفرنس اٹینڈ کرنے کے لیے امریکہ بھی منگوایا تھا آج تک کئی میرے اچھے اچھے دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تم نے اپنے لیے کیا کیا ہے یقیناً مینے اپنے لیے کچھ نہیں کیا لیکن صرف ان کی نظروں میں، میری نظروں سے کوئی دیکھے تو مینے آج تک جو کچھ بھی کیا ہے اپنے لیے ہی کیا ہے اپنے لوگوں کے لیے اپنے ملک کی ترقی کے لئے ہاں میں ایک اچھا ڈاکٹر یا انجنیئر نہیں بن سکتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں بننا ہی نہیں چاہتا میں ڈاکٹر انجنیئر بننا کوئی بڑی بات نہیں سمجھتا کیوں کہ یہ تو بندہ بیٹھ کر کتابیں پڑھنے سے بن جاتا ہے لیکن ایک انسان بننا ان کے ساتھ زندگی بتانا انسانیت کے درد کو سمجھنا یقیناً ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے مجھے یہاں تک پہنچانے میں میرے والدین میرے اساتذہ میرے دوستوں کا بڑا کردار ہے میں ان سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں یقیناً میں آپ سب کے بنا کچھ بھی نہیں ہوں میں امید کرتا ہوں کہ آپ یوں ہی میرا ساتھ دیتے رہیں گے اور دعائیں کرتے رہیں گے میں اس پیجز کے ذریعے آپ سب سے جڑا رہنا چاہتا ہوں اپنا پیغام آپ بھائیوں تک پہنچانا چاہتا ہوں مجھے امید ہے کہ آپ آہستہ آہستہ جڑتے جائیں گے قافلہ بنتا جائے گا آپ میرا حوصلہ بنتے جائیں گے.

  • Positions: hostel_owner
  • Location: House #A-105 Sachal Goth near PCSIR Laboratory SUPARCO Road Gulzar-e-Hijri Scheme-33 Karachi
  • Joined on: 03 March 2025
  • Phone Number: +923452427072

Hostel Rent Booking

Book hostel rooms conveniently with our seamless online rent management system.

Canteen Management

Efficiently manage your canteen orders, menus, and transactions with ease.

Mess Management

Organize and streamline your mess facilities with real-time monitoring and reporting.

Reviews

See What,s Our Client
Says About Us

Staff

Staff Members

My Hostels

Rs. 7000

Thar Boys Students' Hostel

  • 17 Rooms
  • 16 Room Occupancy
  • N/A square Ft
Gulab
Hostel Owner

No Hostel Found

Looking for a dream hostel?

We can help you realize your dream of a new hostel